عنوانات
مضمون
ہیں لوگ وہی جہاں میں اچھے
آتے ہیں جو کام دوسروں کے
اسلام کا بنیادی مقصد معاشرے کے محتاج و بے سہار افراد کی دیکھ بھال اور ان کی بھلاٰٰٰٰی ہے اور یہ مقصد اسی صورت میں مکمل
ہو سکتا ہے جب اس طرح کے لوگوں کی مدد کر کے معاشرے میں دولت اور ضرورت کے درمیان توازن پیدا کرنے کی کوشش کی جائے۔ ❣
قرآن مجید میں ارشاد باری تعالیٰ کا مفہوم ہے " نیکی صرف یہ نہیں کہ آپ لوگ اپنا منہ مشرق و مغرب کی طرف پھیر لیں،💢 بلکہ اصل نیکی تو یہ اس شخص کی ہے جو اللہ پر اور قیامت کے دن پر فرشتوں پر اور آسمانی کتابوں پر ایمان لائے اوراپنے مال سے محبت کرنے کے باوجود اسے عژیژ داروں ،یتیموں سوال کرنے والوں اور مسافروں اور غلاموں کی آزادی پر خرچ کرے۔ یہی وہ لوگ ہیں جو نماز قائم کرتے ہیں۔ زکوۃ دیتے ہیں اور جب کوئی وعدہ کریں تو اسے پورا کرتے ہیں۔ سختی ،مصیبت اور جہاد کے وقت صبر کرتے ہیں۔ یہی لوگ سچے ہیں اور یہی پرہیزگار ہیں ( سورۃ البقرہ )💛
اسلامی اخوت اور بھائی چارے کا درس دیتا ہے۔ انسانوں میں سب سے بہترین شخص بھی وہی ہے جو دوسروں کے لئے اچھا ہو اور دوسروں کو فائدہ پہنچائے۔ 💢اس دنیا میں عزت و کامیابی ان لوگوں کو نصیب ہوتی ہے جو اللہ کی مخلوق کی خدمت اور اس کو فائدہ پہنچاتے ہیں۔
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالی عنہ سے روایت ہے کہ حضور نبی پاک صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا 'جو شخص دنیا میں کسی تنگ دست کے لئے آسانی پیدا کرے گا، اللہ تعالیٰ دنیا و آخرت میں اس لئے آسانی پیدا فرمائے گا اور جو شخص دنیا میں کسی مسلمان کی پردہ پوشی کرے گا اللہ تعالی دنیا اور آخرت میں اس کی پردہ پوشی فرمائےگا💥۔ اللہ تعالی اس وقت بندے کی مدد کرتا رہتا ہے جب تک بندہ اپنے بھائی کی مدد میں لگا رہتا ہے
( مسلم ، ابو داؤد ، ترمذی )
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں