گھریلو اجزا سے بنا ہوا وزن کم کرنیوالا جادوئی قہوہ
آج کل اپنے بڑھتے ہوے وزن سے صرف خواتین نہیں بلکہ مرد حضرات بھی انتہائی پریشان ہیں |
آج کل اپنے بڑھتے ہوے وزن سے صرف خواتین نہیں بلکہ مرد حضرات بھی انتہائی پریشان ہیں ۔کیونکہ اس سے ناصرف آپ کی شخصیت پر اثر پڑتا ہے بلکہ اسکی وجہ سے بہت سی بیماریاں بھی لاحق ہوجاتی ہیں جن میں ذیا بیطس، بلڈ پریشر، گھٹنوں جوڑوں کا درد اور کولیسٹرول وغیرہ شامل ہیں۔اس قہوے سے وزن کم کیا جاسکتا ہے
قہوے بنانے کے لیے درکار اجزا:
کلونجی، زیرا، دار چینی، چھوٹی الائچی اور سونف اپنے اندازے کے مطابق لے کر اسے پیسیں اور پاؤڈر بنالیں۔
پھر اس پاؤڈر کو ایک چٹکی ایک گلاس پانی میں اچھی طرح پکاکر قہوہ بنالیں۔
ڈاکٹر عائشہ کے مطابق اس پانی کو سارا دن عام پانی کی جگہ پئیں، اس سے جسم میں طاقت ملے گی اور ساتھ ہی زیادہ بھوک بھی نہیں لگے گی، یہ قہوہ ان افراد کے لیے بھی انتہائی مفید ہوگا جو ہر وقت قبض کی شکایت کرتے رہتے ہیں۔
حال ہی میں معروف ماہرِ غذائیت ڈاکٹر عائشہ عباس نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں شرکت کی جس میں انہوں نے لوگوں کو ہر گھر کے باورچی خانے میں موجود اشیا سے قہوہ بنانے کا طریقہ بتایا جس سے جسم کو نقصان پہنچائے بغیر آسانی سے وزن کم کیا جاسکتا ہے۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں