دسمبر 09, 2022

Rang gora karne ka tariqa in urdu

رنگ گورا  اور جھائیوں کو دور کرنے کا طریقہ 

Rang gora karne ka triqa
رنگ گورا     اور جھائیوں کو دور کرنے کا طریقہ



جلد کی خوب صورتی لئے قدرتی طریقے

حفاظت اور اسے صاف رکھنا آسان نہیں ہے،کیونکہ بڑھتی ہوئی آلودگی اور سورج کی نقصان دہ شعاعیں ہماری جلد کو بہت نقصان پہنچاتی ہیں ۔

چہرے پر نشان،چھائیاں اوردانے ہر لڑکی کا مسئلہ ہے۔چہرے پر چھائیاں ہوں یا نشان یہ ہماری جلد کی اور چہرے کی خوبصورتی میں رکاوٹ بنتی ہے۔یہاں تک کہ ہم ان نشانات کو چھپانےاورختم کرنے کے لئے مختلف بی بی کریمزاور نائٹ کریمز کا استعمال کرتے ہیں،لیکن یہ کیمکلزسے بنی کریمز ہماری جلد کو نقصان دیتی ہیں۔اور نہ ہی یہ مستقل حل ہے۔ہمیں صاف جلد کے لئے ایسے قدرتی طریقے اپنانے چاہیے جو ہماری خوبصورتی میں اضافے کے ساتھ ساتھ ہمیں صحت مند جلد بھی مہیا کرئیں۔

کیا غذا ہماری جلد کی صحت اور خوبصورتی میں اضافہ کرتی ہے؟


اکثر لوگوں کا یہ سوال ہوتاہے کہ کیا غذا ہماری جلد کی صحت اور خوبصورتی میں اضافہ کرتی ہے تو اس کا جواب ہاں ہے۔صحت مند اور متوازن غذا ہمیں بیماریوں سے محفوظ کرنے کے علاوہ ہمیں اچھی اور خوبصورت جلد سے بھی دیتی ہے۔اگر آپ جاننا چاہتے ہیں کہ کونسی غذا ہماری صحت مند جلد اور صاف رکھنے کے لئے ضروری ہے تو اس کے لئے اس مضمون سے آپ کو بہت مدد مل سکتی ہے ۔

صاف رنگت اور جھائیوں سے پاک جلد کرنے کے کچھ طریقے-

آلو

آلو میں اینٹی پگمینٹیشن خصوصیات پائی جاتی ہیں۔جھائیوں والے حصے میں آلو بہت اچھا اثر کرتا ہے۔یہ ہماری جلد کو خوبصورت بناتا ہے۔یہ وٹامن سی سے بھی بھرپور ہوتا ہے جو ہماری جلد کے لئے بہت ضروری وٹامن ہے۔

استعمال کا طریقہ-

ایک آلو کے کے پتلے ٹکڑے کاٹیں اور پانی میں اس کو ڈبوئیں اور اس حصے میں آلو کے سلائس لگائیں جہاں پر داغ ہیں۔20 منٹ تک لگارہنے دیں اس کے بعد آپ پانی سے دھولیں۔

دہی

دہی ہماری جلد کے لیے بہترین چیز ہے ۔دہی میں لیکٹک ایسڈ موجود ہوتا ہے جو جلد سے مردہ خلیوں کو ختم کرنے میں مدد کرتا ہے۔اس کے علاوہ ہم دہی سے بہت سے فوائد حاصل کر سکتے ہیں،دہی کو کھانے سے ہم اپنے معدے کو مضبوط بنا سکتے ہیں۔

استعمال کا طریقہ-

دو چمچ دہی لیں،اس میں ہلدی کو ملائیں اور اسے اپنے چہرے پر 20 منٹ تک لگائیں۔اس کے بعد آپ ٹھنڈے پانی سے منہ دھولیں ۔

 ناریل کا تیل-

ناریل کا تیل بھی ہماری جلد کے لئے بہت مفید ہے۔ناریل کا تیل جلد کے مردہ خلیوں کو بھرنے میں مدد دیتا ہے۔اس کے علاوہ یہ سورج کی نقصان دہ کرنوں سے بھی بچاتا ہے۔اس کے استعمال سے جھائیاں ختم ہوتی ہیں۔

استعمال کا طریقہ-

ناریل کے تیل کے چند قطرے اپنے ہاتھوں میں لیں اور چہرے پر اس کی اچھی طرح سے مساج کریں۔چہرے پر اسکو ایسے لگائیں کہ تیل جلدکی تہہ تک پہنچ جائے۔ اس کے علاوہ 15 سے 20 منٹ تک تیل کو اپنے چہرے پر لگا رہنے دیں تاکہ تیل اچھی طرح جلد میں جذب ہوجائے۔اس کے بعد آپ ٹھنڈے پانی سے منہ دھولیں یہ طریقہ آپ ہفتے میں دو بار کریں۔

 پپیتا-

پپیتا ایک فائدہ مند پھل ہے۔پپیتا میں بہترین ایکسفولیٹنگ خصوصیات پائی جاتی ہیں۔یہ جلد کے مردہ خلیوں کو ختم کرنے میں مدد کرتا ہے۔اور ہائپر پگمنٹیشن کے علاج کے لئے یہ خلیوں کی افزائش میں مدد دیتا ہے۔اس کا استعمال ہماری جلد کو نکھارتا ہے۔

استعمال کا طریقہ-


پپیتا کا ماسک بنانے کے لئے ہمیں پپتا دودھ اور شہد کی ضرورت ہوگی۔ پپتے اور دودھ کا گاڑھا پیسٹ بنالیں اور اپنے چہرے پر لگا لیں اور 20 منٹ کے بعد اپنے چہرے کو دھولیں۔

ایلوویرا ۔

جھا یوں کے لیے صدیوں پرانا ٹوٹکہ ایلو ویرا لیں اورخشک بیری کے پتیں لیں دونوں کو مسل کے کریم کی طرح بنا لیں رات کو سونے سے پہلے پورے چہرے پر لیپ لگائیں، ایک گھنٹے بعد چہرے کو ٹھنڈے پانی سے دھو لیں لیکن اگر ساری رات لگا رہنے دیں تو زیادہ بہتر ہےانشا اللہ کچھ ہی دنوں میں چھایاں غائب ہو جائیں گی اور رنگ گورا ہوجائے گا ۔یہ ٹوٹکہ چہرےکےدانوں کے لیے بھی بہت مفید ہے 

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں