فروری 04, 2023

Istlahat e shairi / اصطلا حا ت شاعری

اصطلاحات شاعری

Istilahat e shayri
Istlahat e shairi


ردیف کی تعریف Radeef ki tareef

     

وہ الفاظ  جو شعر کے  میں آخر میں آتے ہیں اور بار بار دہرائے جاتے ہیں۔ ان کو ردیف کہتے ہیں۔ مثلا

   فقیرانہ آئے صدا کرچلے 

 میاں خوش رہو ہم دعا کر چلے 

اس شعر میں  “ کر چلے” ردیف ہے۔

 

قافیہ کی تعریف Qafiya ki tarif


ردیف سے پہلے آنے والے ہم آواز الفاظ قافیہ کہلاتے ہیں. قافیے میں حروف تبدیل ہوتے ہیں۔مثلا 


دہن پر ہیں ان کے گماں کیسے کیسے 

  کلام آتے ہیں درمیاں کیسے کیسے 


اس مثال میں میں گماں اور درمیاں  قافیہ ہیں۔

مرثیہ Marsiya ki tareef

کسی مرنے والے کی یاد میں میں کہی گئی نظم کو مرثیہ کہتے ہیں۔اس میں مرنے والے کی خوبیاں بیان کی جاتی ہیں ۔مثلا


اپنے دکھوں میں آیا جو شبیر کا خیال

شکوہ تڑپ کے شکر میں تبدیل ہوگیا

ہر غم میں کربلا نے سہارا دیا ہمیں 

ہر غمِ ،غم حسین میں تحلیل ہو گیا


 نظم Nazam ki tareef


  نظم شاعری کی ایک ایسی  قسم ہے  جو کسی ایک عنوان کے تحت کسی ایک موضوع پر پر لکھی جاتی ہے۔نظم زندگی کے کسی بھی موضوع پر کہی جا سکتی ہے۔۔


مثلاً  نیچے کلک کریں 👇

      

  نثر Nasar ki tareef

اس میں ادیب حضرات تحریر کی صورت میں اپنے خیالات اور جذبات کا اظہار کرتے ہیں ۔اصناف نثر میں داستان ،ناول ڈرامہ ،افسانہ ،مضمون 

، سفر نامہ وغیرہ شامل ہیں۔

کلک کریں 👇

مزید پڑھیں


غزل Ghazal ki tareef

غزل عربی زبان کا لفظ ہے۔اس کے لغوی معنی محبت عشق کی باتیں کرنا ہے۔غزل کے پہلے شعر کے دونوں مصرعے ہم قافیہ ہوتے ہیں ۔غزل میں بعض اوقات مسلسل مضمون بھی بیان کیا جاتا ہے ایسی غزل کو "غزل مسلسل " کہتے ہیں۔ علامہ اقبال کی بعض غزلیں بھی ایسی قسم کی ہیں ۔۔۔۔

مثلاً 


Ghazal
Main khayal hon kesi or ka



 جن پر ہوتا ہے بہت دل کو  بھروسہ تابش

 وقت پڑنے پر وہی لوگ دغا   دیتے ہیں۔

مصرع Misra e ula or misra e sani

 ہر ایک شعر کے دو  حصے ہوتے ہیں ۔ 

 ہر حصے کو مصرع کہا جاتا ہے۔

 پہلے مصرعے کو مصرعہ  اولیٰ اور دوسرے  مصرعےکو مصرعہ ثانی کہا جاتا ہے۔

 مثلاً


 وہ چاہے تو عزت وہ چاہے   تو ذلت۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔مصرعہ اولیٰ

 جسے جو ملا ہے اسی سے 

 ملا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔مصرعہ ثانی



حسن تعلیلHusn e taleel

کسی چیز کی ایسی شاعرانہ  وجہ بیان کرنا جو اصل میں اس کی وجہ نہ ہو۔

 حسن تعلیل میں شاعر یا  مصنف ایسی چیز کو کسی چیز کی علت فرض کرتا ہے جو درحقیقت اس کی علت نہیں ہوتی۔

 مثا ل نمبر:1

  پھول کھلنے کی وجہ یہ بیان   کرنا کہ وہ خوشی میں ہنس  رہا ہے۔

 مثال نمبر:2

مطمئن کب حیات ہوتی ہے

دن گزرتا ہے، رات ہوتی ہے 


Istara ki tareef استعارہ

جب کوئی لفظ اپنے حقیقی معنوں میں بجائے مجازی معنوں میں استعمال کیا جاتا ہے تو استعارہ کہلاتا ہے۔۔۔

مثلاً

 "علی تو شیر ہے"

 اس جملے میں شیر حقیقی معنوں میں استعمال نہیں کیا گیا ہے۔


Tashbeeh ki tareefتشبیہ

کسی ایک چیز کو کسی خاص صفت کی وجہ سے دوسری چیز جیسا کہنا صفت  کہلاتا ہے۔

مثلاً

  موتی جیسے دانت

  علی شیر کی طرح بہادر ہے

 ان جملوں میں" جیسے " اور" کی طرح " حرف تشبیہ ہیں۔


مطلع Matla ki tareef

نظم یا غزل کا پہلا شعر جس کے دونوں مصرعوں میں قافیہ اور ردیف استمال ہوتا ہے مطلع کہلاتا ہے۔

مثلاً

فقیرانہ آئے صدا کر چلے

میاں خوش رہو، ہم دعا کر چلے

اس مطلع میں  "صدا "اور "دعا " قافیہ ہیں۔

 "کر چلے" ردیف ہے.


مقطع Maqta ki tareef

غزل کے آخری شعر مقطع کہتے ہیں۔اس آخری شعر  میں شاعر اپنا تخلص استعمال کرتے ہیں۔

مثلاً

کعبہ کس منہ سے جاؤ گے غالب

شرم تم کو مگر نہیں آتی۔


حسن مطلعHusn e matla

اگر غزل کے پہلے شعر یعنی مطلع کی طرح دوسرا شعر بھی ایسا اجائے جس کے دونوں مصرعے ہم قافیہ ہوں تو اس کو حسن مطلع کہتے ہیں۔

مثلاً

ہم پرورش لوح و قلم کرتے رہیں گے  (مطلع)

جو دل پہ گزرتی ہے رقم کرتے رہیں گے

اسبابِ غمِ عشق بہم کرتے رہیں گے            ( حسن مطلع)

ویرانی دوراں پہ کرم کرتے رہیں گے۔


کنایہ Kanaya ki tareef

 کنایہ کے لفظی معنی ہیں اشاروں میں بات کرنا۔وہ بات کلمہ جس کے معنی پوشیدہ ہو کنایہ کہلاتا ہے۔

مثلاً

دعوئے تو تھے بڑے ارنی گوئے طور کو

 ہوش اڑ گئے ہیں ایک سنہری لکیر سے۔


اس شعر ارنی گوئے طور سے مراد حضرت موسیٰ علیہ السلام کا  کوہ طور پراللہ سے ہم کلام ہونا ہے۔


شاہ بیت یا بیت الغزل Bait ui ghazal

 پوری غزل میں جو شعر سب سے زیادہ معنی و مفہوم کے لحاظ سے عمدہ اور بہتر ہوتا ہے اس کو شاہ بیت  یا بیت الغزل کہتے ہیں۔

مثلاً 

دل ناداں تجھے ہوا کیا ہے

آخر اس درد کی دوا کیا ہے 



     Haiku  ہائیکو

   جاپانی شاعری کی ایک قسم ہے۔ عموماً یہ تین مصرعوں پر مشتمل  نثری نظم ہوتی ہے۔

    رباعی

    وہ نظم جس کے ہر چار مصرعے ہوتے ہیں اور اس کا پہلا دوسرا اور چوتھا مصرعہ ہم قافیہ ہوتا ہے  اور رباعی کہلاتا ہے۔

    مثلاً


   مخمسMukhammas

  وہ نظم جس کے ہر بند میں پانچ مصرعے ہوتے ہیں اسکو مخمس کہتے ہیں ۔

 مثلاً

  دنیا کی جو الفت کا ہوا دل کو سہارا

  اور اس نے خوشی کو میری خاطر میں اتارا

  دیکھی جو یہ الفت تو میرا دل یہ پکارا

  آیا تھا کسی شہر سے ایک ہنس بچارا

 ایک پیڑ پہ جنگل کے ہوا اس کا گزارا 


   مسدس Musaddas ki tareef

  وہ نظم جس کے ہر بند میں چھ مصرعے ہوتے ہیں مسدس کہلاتی ہے

  مثلاً

  کس قدر تم پہ گراں صبح کی بیداری ہے

  ہم سے کب پیار ہے ، ہاں نیند تمہیں پیاری ہے 

  طبع آذاد پہ قیدِ رمضاں بھاری ہے

  تمھی کہہ دو یہی آئین و فاداری ہے

  قوم مذہب سے ہے ، مذہب جو نہیں تم بھی نہیں

  جذب باہم جو نہیں محفل انجم بھی نہیں۔


                                                                                                                                                    

 رباعی

  رباعی عربی زبان کا لفظ ہے۔  وہ نظم جس کے  چار مصرعے ہوتے ہیں اور اس کا پہلا دوسرا اور چوتھا مصرعہ ہم قافیہ ہوتا ہے  اور رباعی کہلاتا ہے۔ رباعی کی جمع رباعیات ہے ۔

    مثلاً

Rubai
ربا عی

       

     

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں