صاف رنگت اور جھائیوں سے پاک جلد کے لیے کچھ طریقے-
Beauty and skin care |
صاف رنگت اور جھائیوں کو دور کرنے کےآسان طریقے
دہی
دہی ہماری جلد کے لیے بہت مفید ہے ۔دہی میں موجود لیکٹک ایسڈ جلد سے مردہ خلیوں کو ختم کرنے میں مدد کرتا ہے۔اس کے علاوہ ہم دہی سے بہت سے فوائد حاصل کر سکتے ہیں،دہی کو کھانے سے ہم اپنے معدے کو مضبوط بنا سکتے ہیں۔
استعمال کا طریقہ-
دو چمچ دہی میں ہلدی کو ملائیں اور اسے اپنے چہرے پر 20 منٹ تک لگا رہنے دیں۔اس کے بعد آپ ٹھنڈے پانی سے منہ دھولیں ۔
آلو
آلو میں اینٹی پگمینٹیشن خاصیت پائی جاتی ہے۔یہ جھائیوں کو دور کرتا ہے ۔یہ ہماری جلد کو خوبصورت بناتا ہے۔ ۔یہ وٹامن سی سے بھی بھرپور ہوتا ہے جو ہماری جلد کے لئے بہت ضروری وٹامن ہے۔
استعمال کا طریقہ-
ایک آلو کے پتلے ٹکڑے کاٹیں اور پانی میں اس کو ڈبوئیں اور آلو کے ٹکڑے کو جلد کے اس حصے میں لگائیں جہاں پر داغ ہیں۔20 منٹ تک لگارہنے دیں اس کے بعد آپ پانی سے دھولیں۔
ناریل کا تیل
ناریل کا تیل بھی ہماری جلد کے لئے بہت فائدے مند ہے۔ناریل کا تیل جلد کے مردہ خلیوں کو بھرنے میں مدد دیتا ہے۔اس کے علاوہ یہ سورج کی نقصان دہ کرنوں سے بھی بچاتا ہے۔اس کے استعمال سے جھائیاں ختم ہوتی ہیں۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں