دسمبر 31, 2022

Nazla zukam/نزلہ زکام اور فلو کا گھریلو علاج

 نزلہ زکام اور فلو کا گھریلو علاج

Nazla zukam ka  ghrelo ilag
نزلہ زکام کا گھریلو علاج


بیمار ہونا ہر انسان کو بہت برا لگتا ہے۔ جسم میں درد، بخار، سردی لگنا، اور ناک بند ہونا کسی کو بھی بےزارکرنے کے لیے کافی ہو سکتا ہے

بہت سارے گھریلو علاج ہیں جو آپ کے نزلہ زکام، فلو اور ایسی دیگر علامات کو کم کر سکتے ہیں

🔴 اگر آپ بھی فلو، الرجی کا شکار ہوگئے  ہیں تو یہ عام فہم ٹوٹکے آپکے لئے آزمودہ ثابت ہوں گے۔ 

 ناک میں خشکی سے جلن کے لئے سوڈئم کلورائیڈ نیزل سپرے یا نیبولایئزر کا استعمال کریں۔ 

 خشک موسم کے لئے گھر میں Humidifier خرید کر رکھیں۔ یہ کسی بھی کمرے میں پانی کے ذریعے نمی میں اضافہ کرتا ہے اور خشکی کا خاتمہ ہوجاتا ہے۔ (ان لائن  سستا سا مل جاتا ہے) 

 درج ذیل گھریلو علاج بیماری کو روکنے، علامات کو کم کرنے اور زکام یا فلو کی مدت کو کم کرنے میں مدد کر سکتے ہیں

 پانی گرم کرکے اس میں ایک سے دو چمچہ وکس ڈال کر اسٹیم/بھپارہ لازمی لیں۔ 

✅ پانی زیادہ پیئیں تاکہ نزلہ سینے میں جمنے کے بجائے بہہ کر ختم ہو جائے اور طبیعت جلدی ٹھیک ہوسکے۔ 

 چکن یخنی، سوپ اور ادرک/جڑی بوٹیوں کی چائے اور جوشاندہ زیادہ سے زیادہ پیئں۔ 

✅ ہر صورت مٹی/ڈسٹ سے اپنے آپ کو محفوظ رکھیں۔ 

✅ رات میں سونے سے پہلے گرم پانی اور نم کے غرارے کریں تاکہ خراب گلہ جلدی ٹھیک ہو۔ 

✅ رات میں سونے سے پہلے ماتھے، ناک، گلے اور سینے پر وکس لگا کر سوئیں۔ 

چکن سوپ  

  چکن سوپ مکمل علاج نہیں ہے لیکن یہ نزلہ زکام اور فلو کے لیے ایک اچھا انتخاب ضرور ہے۔

:ادرک  

  ادرک کے چند ٹکڑے اُبلے ہوئے پانی میں پینے سے کھانسی یا گلے کی خراش سے نجات مل سکتی ہے۔

  تحقیقی رپورٹس بتاتی ہیں کہ یہ متلی کو روک سکتا ہے جو اکثر فلو کے مریضوں کو ہوتی ہے۔

:شہد

  شہد اینٹی بیکٹیریل اور جراثیم کش ہے، چائے (بغیر دودھ) میں لیموں اور شہد ڈالنے سے گلے کی خراش کا درد کم ہوتا ہے، تحقیقی رپورٹس میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ شہد کھانسی کو دور کرنے والی موثر دوا ہے۔  

:لہسن

  لہسن میں ایلیسن نامی مرکب ہوتا ہے جو جراثیم کش خصوصیات رکھتا ہے۔

  لہسن یا اس کے سپلیمنٹ کو خوراک میں شامل کرنا سردی کی علامات کی شدت کو کم کرنے میں مددگار ہے۔

  نزلہ زکام میں لہسن اور ہری مرچ کی چٹنی بہت فائدے مند ہے ۔

:وٹامن سی

بیمار ہونے پر گرم چائے میں لیموں کا عرق شہد کے ساتھ ملانے سے بلغم کی مقدار کم ہو جاتی ہے۔

  اسی طرح  سردیوں میں گرم اور موسم گرما میں ٹھنڈا لیموں کا شربت بھی اس سلسلے میں مددگار ثابت ہوسکتا ہے۔

  اگرچہ یہ مشروبات نزلہ زکام سے مکمل نجات نہیں دیتے لیکن یہ جسم کو وٹامن سی ضرور فراہم کرتے ہیں جس کی مدافعتی نظام کو ضرورت ہوتی ہے۔

  وٹامن سی کا مناسب استعمال اوپری سانس کی بیماریوں اور دیگر بیماریوں کی شدت کو کم کرتا ہے۔ 

:  ڈسپرین والا پانی

  ڈسپرین والے پانی سے غرارے کرنے سے اوپری سانس کی نالی کے انفیکشن کی شدت کو کم کرنے میں بھی مدد مل سکتی ہے، جبکہ گلے کی سوزش اور ناک کی بندش کو بھی کم کیا جا سکتا ہے۔

  ڈسپرین والے پانی سے غرارے کرنے سے بھی بلغم کم ہوجاتا ہے۔ 

: وکس 

  ہوسکتا ہے کہ آپ کو اس کی مہک پسند نہ آئے لیکن یہ 2 سال سے زیادہ عمر کے بچوں میں سردی کی علامات کو کم کرنے میں مددگار ہے۔

  سونے سے پہلے تھوڑی مقدار میں وکس کا استعمال  بھری ہوئی ناک کو کھولنے ، کھانسی کو کم کرنے اور نیند کو بہتر بنانے میں مدد کرتا ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں