Rules and regulations of Urdu language
![]() |
اردو کے قواعد و ضوابط |
اردو زبان کے قواعد و ضوابط
ہر زبان کے لیے کچھ اصول و ضوابط اور قوانین ہوتے ہیں۔
اس کے ذریعے زبان کو صحیح طریقے سے سیکھا اور سمجھا جا سکتا ہے۔ زبان کی درستگی اور خوبصورتی کو برقرار رکھنے کے لیے ان اصولوں پر عمل کرنا ضروری ہے۔ اردو زبان کے کچھ اصول ہیں جنہیں قواعد یا گرامر کہتے ہیں۔
انگریزی میں قواعد کو گرائمر کہتے ہیں۔ قواعد یا گرائمر لسانیات کی ایک اہم شاخ ہے اور زبان تک رسائی حاصل کرنے کے لئے اس کا مطالعہ ضروری ہے۔
یہ مضمون اردو زبان کے اصولوں کے بارے میں ہے۔
اردو قوانین کے دو حصے ہیں
حصہ صرف، حصہ نحو
(Etymolog) علم صرف کی تعریف
علم صرف وہ علم ہے جس میں یہ بتایا جاتا ہے کہ حرفوں کے الٹ پھیر سے مختلف الفاظ بن جاتے ہیں۔
ایسے اصول و ضوابط جن کے ذریعے ایک کلمہ سے دوسرا کلمہ بنانے اور تبدیل کرنے کا طریقہ معلوم ہو۔
ااس میں فقط الفاظ کے بارے میں بحث کی جاتی ہے۔
(Syntax) :علم ونحو
نحو کے معنی ارادہ کرنے کے ہیں۔ نحو کا موضوع کلمہ اور کلام ہے۔اس میں کلمے کے کنارے پر موجود آخری حرف سے بحث کی جاتی ہے
علم و نحو وہ علم ہے جو کلمات کے اعراب، انکے درست املا کے قواعد و ضوابط سے بحث کرتا ہے۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں